اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی نے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو خط لکھا، ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی تصاویر لگائیں، آزاد کشمیر میں دو ماہ الیکشن ملتوی کرنے کا کہا تھا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی اوسی نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کو جلسوں میں ایس او پیز پر خلاف ورزیوں سے متعلق خط بھیجا ہے، جلسوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تصاویر کیساتھ الیکشن کمیشن کو خط بھیجا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ چوتھی لہر کا خدشہ ہے، اسلام آباد ہی نہیں، ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، ملک میں بڑھتے کیسز پر وزیراعظم کو بریفنگ دینے جا رہے ہیں، ہم نہیں چاہتے عید پر پابندیاں لگائیں، عید کا مزا خراب ہو، ملک گیر لاک ڈاؤن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مکمل لاک ڈاؤن کی طرف بلکل نہیں جائیں گے، سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے۔