پسنی: بارودی سرنگ دھماکا، کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید

پسنی: بارودی سرنگ دھماکا، کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں نے پسنی کے قریب خدا بخش بازار میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ایما پر شرپسند عناصر بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ نہیں کرسکتے، سیکورٹی فورسز امن کے خلاف ایسی مذموم کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔