کورونا نے پھر زور پکڑ لیا، 24 گھنٹے کے دوران 2327 نئے مریضوں کا اضافہ

کورونا نے پھر زور پکڑ لیا، 24 گھنٹے کے دوران 2327 نئے مریضوں کا اضافہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 475، سندھ میں 3 لاکھ 52 ہزار 472، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، بلوچستان میں 28 ہزار 704، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 210، اسلام آباد میں 84 ہزار 266 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 632 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 475 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 17 ہزار 329 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 31 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 856، سندھ میں 5 ہزار 672، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 377، اسلام آباد میں 787، بلوچستان میں 318، گلگت بلتستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 597 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔