تازہ ترین
  • بریکنگ :- پاک آرمی کی چولستان کےدورافتادہ علاقوں میں مفت طبی سہولتیں،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- منصوبےکوعملی جامہ پہنانے کیلئے پاک آرمی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- ضلعی انتظامیہ کےساتھ طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئےسرگرم ہیں،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- 2021 میں چنن پیر،کھتری بنگلہ،دین گڑھ میں میڈیکل اورآئی کیمپ کاانعقادکیاگیا
  • بریکنگ :- چاہ ناگراں،چاہ ملکانہ میں میڈیکل اورآئی کیمپ کا انعقادکیاجاچکاہے،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- کالاپہاڑ،احمدپورایسٹ، منچن آباد اور چشتیاں میں فری میڈیکل اورآئی کیمپ کا انعقادکیاگیا

سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹوکراچی میں انتقال کر گئے

Published On 18 July,2021 03:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ ممتاز بھٹو کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ اور تدفین لاڑکانہ میں ہو گی۔

ممتازبھٹو کچھ عرصےسے علیل تھے، پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے کزن اور قریبی ساتھی تھے۔ ان کا شمار سندھ کی قدآور سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا۔ ممتاز بھٹو 1970 میں گورنرو وزیر اعلی سندھ رہے، وفاقی وزیر ریلوے کمیونیکیشن اور شپنگ کارپوریشن بھی رہے۔ پیپلز پارٹی سے ناراضگی کے بعد 1985 میں سندھی بلوچ پشتون فرنٹ کے پہلے کنوینر بنے۔ 1989 میں اپنی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ بنائی۔

سردار ممتاز بھٹو 1996 میں نگراں وزیر اعلی سندھ رہے ،2011 میں ممتازبھٹو نے نواز لیگ میں اپنی پارٹی ضم کی۔نوازشریف سے اختلافات کے بعد 2016میں نواز لیگ کو خیرباد کہا،2017 میں ممتاز بھٹو تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔