اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید قربانی کے جانوروں کی خریداری میں بھی بھاؤ تاؤ کے ماہر نکلے، مویشی منڈی سے 3 اونٹ قربانی کے لئے خرید لئے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے قربانی کے جانور خرید نے کے لئے اسلام آباد کی مویشی منڈی پہنچے، شیخ رشید نے بیوپاریوں کے ساتھ خوب بھاؤ تاؤ کیا اور بالا آخر پانچ لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں قربانی کے لئے تین اونٹ خرید لئے۔
شیخ رشید ہر سال قربانی کے جانوروں کی خود خریداری کرتے ہیں، اس بار وہ اونٹوں کی قربانی دیں گے۔