لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، 300 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، 300 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 97 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ نشتر ٹاؤن میں 68، جوہر ٹاؤن میں 56، فر خ آباد میں 54، پنجاب یونیورسٹی 50، لکشمی چوک میں 48، چوک ناخدا میں 40، گلبرگ میں 23 ملی میٹر اور ایئرپورٹ میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی اور حبس کی چھٹی کرا دی، خوشگوار موسم سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات نے تین روز تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ عید بھی بھیگی بھیگی اور ٹھنڈی گزرے گی۔