پشاور کی مویشی منڈی میں 3 لاکھ کے بکروں کی جوڑی نے دھوم مچا دی

پشاور کی مویشی منڈی میں 3 لاکھ کے بکروں کی جوڑی نے دھوم مچا دی

پشاور کی منڈی میں 3 لاکھ روپے کے بکروں کی خوبصورت جوڑی سنت ابراہیمی ادا کرنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ بکروں کی جوڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ جوڑی کو محنت سے پالا ہے، یومیہ دودھ، مکھن، دیسی گھی، سرسوں کا تیل، گندم کے دانے اور چنا کھاتے ہیں اپنی مرضی کے داموں پر ہی فروخت کروں گا۔

بکروں کی خریداری کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ خریدار مالک کو 2 لاکھ 70 ہزار روپے دینے کو تیار ہے۔ بلند قامت بکرے منڈی میں دور سے ہی نظر آجاتے ہیں اورشوقین افراد ان کی جانب کھچے چلے آتے ہیں۔