اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کی باتیں تحقیقاتی اداروں کی تفتیش سے مطابقت نہیں رکھتیں، رات 2 بجے جا کر افغان سفیر کی بیٹی سے درخواست وصول کی، ان کا معاملہ اغوا نہیں، لاپتہ ہونے کا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں لاء اینڈ آرڈر کا کوئی مسئلہ نہیں، افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کو لے کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اسرائیل اور بھارت کی پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وارچل رہی ہے۔ افغان سفیر کی بیٹی نے 4 ٹیکسیاں تبدیل کیں اور چند گھنٹے کیلئے لاپتہ ہوئیں۔ جب کوئی اغوا کرتا ہے تو مطالبات کرتا ہے، ایسا نہیں ہوا۔ چاروں ٹیکسیوں کے ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ہماری تحقیقات کےمطابق کسی ٹیکسی میں کوئی بندہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نوازمسلسل غیرپارلیمانی الفاظ کااستعمال کررہی ہیں، وہ مودی نہیں،عمران خان کیخلاف مہم چلارہی ہیں۔ داسو واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہو رہی ہیں۔