کراچی: (دنیا نیوز) کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ، سندھ حکومت نے این سی اوسی اور پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے پر موبائل سم کارڈ بلاک کئے جائیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت انسداد کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری صحت سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.3 فیصد ہوگئی، کراچی میں گزشتہ روز شرح 21.58 فیصد تھی، کورونا سے 21 جولائی تک 307 مریض انتقال کرگئے۔
#SindhGovt has decided to write to NCOC & PTA that mobile sims of unvaccinated people should be blocked
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) July 23, 2021
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 1002 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ہسپتالوں میں داخل 85 فیصد مریض نان ویکسی نیٹڈ ہیں، 76 فیصد مریضوں کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی، صورتحال تشویشناک ہے، عید کے بعد مزید خراب ہوسکتی ہے، صرف 15 فیصد ویکسی نیٹڈ مریض بہتر حالت میں ہیں۔