بیگم وزیراعلی پنجاب نے اپوا کالج میں پودا لگا کر ”پلانٹ فارپاکستان ڈے“ مہم کا آغاز کر دیا

بیگم وزیراعلی پنجاب نے اپوا کالج میں پودا لگا کر ”پلانٹ فارپاکستان ڈے“ مہم کا آغاز کر دیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اہلیہ بیگم صوفیہ عثمان نے ربن کاٹ کر گرلز کالجز میں ”پلانٹ فارپاکستان ڈے“ مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ بیگم وزیراعلی پنجاب صوفیہ عثمان کا کہنا تھا کہ پودے لگانا سنت رسولؐ اور کار ثواب ہے، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کے اثرات مدتوں برقرار رہتے ہیں۔ طلبہ کو بھی شجر کاری مہم میں حصہ لے کر قومی ذمہ داری نبھانی چاہیے-

بیگم صوفیہ عثمان کا کہنا تھا کہ طالبات کا شجرکاری مہم میں حصہ لینا خوش آئند امر ہے، درخت خود دھوپ جھیلتے ہیں اور دوسروں کوسایہ فراہم کرتے ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ اور جنگلی حیات کی بقاء کے لئے شجر کاری کی اہمت مسلمہ ہے۔

بیگم صوفیہ عثمان نے کالج ایڈیٹوریم میں سٹاف کے ساتھ کیک بھی کاٹا، پرنسپل گورنمنٹ اپوا کالج نائمہ خورشید، ڈائریکٹر کالجز اور کالج کی اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔