اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان کو بطور چئیرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سے 14 دن کے اندر جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے نوٹس میں کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف نے 13 جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنی تھی۔ الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔