خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا

Published On 30 July,2021 10:17 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، 7 اضلاع میں دو دنوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 2 سے 5 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ شہریوں نے بھی ایس او پیز کو نظرانداز کر دیا۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں گزشتہ 7 دنوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دو دنوں میں اپر چترال میں مثبت کیسز کی شرح 6 سے بڑھ کر 10، ایبٹ آباد میں 7 سے بڑھ کر 9 جبکہ کرک میں 7 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی ہے۔ شہریوں نے بھی بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔

گزشتہ دو دنوں کے دوران صوبہ بھر میں مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ 7 سے بڑھ کر 3 اعشاریہ 4 فیصد ہوگئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں 400 کیسز سامنے آئے ہیں۔
 

Advertisement