اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمدالمالکی نے ملاقات کی اور ’’مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو‘‘ کے موضوع پر ہونے والے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے باضابطہ دعوت دی۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو کا اعلان رواں سال کے آغاز میں کیا گیا تھا جو وزیراعظم پاکستان کے کلین وگرین پاکستان اور دس ارب سونامی ٹری منصوبے سے مطابقت رکھتا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب ماحولیات میں تبدیلی سے متعلق اپنی حکمت عملی میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے بھی ایک دوسرے سے قریبی تعاون کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کو اس سربراہ اجلاس میں دی جانے والی دعوت ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے قائدانہ کردار کا اعتراف ہے۔