اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ سکی کناری ہائیڈرو ہاور پراجیکٹ نے ملک میں جدید اور منفرد ذریعہ توانائی کو متعارف کروایا۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بجلی کا بحران پاکستان کا بڑا مسئلہ رہا ہے۔ سی پیک کے ذریعے اس وقت 22 توانائی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سکی کناری ہائیڈرو ہاور پراجیکٹ نے ملک میں جدید اور منفرد زریعہ توانائی کو متعارف کروایا۔ یہ منصوبہ پاکستان کا پہلا رن آن ریور ہائیڈرو پراجیکٹ ہے جو دریائے کنہار پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 1.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 66 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس منصوبے سے 884 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ چئیرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔