تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزیراعظم سےبحرین کےولی عہدکاٹیلیفونک رابطہ
  • بریکنگ :- بحرین کےولی عہدکی لاہوردھماکےکی مذمت
  • بریکنگ :- جاں بحق افرادکےورثاسےاظہارتعزیت،زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا
  • بریکنگ :- بحرین کےولی عہدکاپاکستانی عوام اورقیادت سےاظہاریکجہتی
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کااظہاریکجہتی پربحرین کےولی عہدکاشکریہ
  • بریکنگ :- پاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ جاری رکھےگا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- دونوں رہنماؤں کادوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کےامورپربھی تبادلہ خیال
  • بریکنگ :- دونوں ممالک کاباہمی مفادکےمعاملات میں علاقائی و عالمی فورمزپرروابط پراتفاق

ن اور ش لیگ والا کام ہوگیا، شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے: شیخ رشید

Published On 04 August,2021 12:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن اور ش لیگ والا کام ہوگیا، شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے، شہباز شریف وہی پالیسی اپنا رہا ہے جو اس نے نواز شریف کو سعودیہ سے لانے کیلئے اپنائی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ چوں چوں کا مربہ ہیں، اپوزیشن کیمروں کیلئے سیاست کر رہی ہے، شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو سمجھ آ گئی ہے، یقین ہے آپ جیسی نالائق اپوزیشن میں عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خطے میں حالات تیزی سے بدلنے جا رہے ہیں، اس خطے میں 6 ماہ بہت اہم ہیں، پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وار شروع کر دی گئی ہے، پاکستان کی سیاست میں ریجنل سیاست آنے والی ہے، عمران خان آپ کی سوچ سے بڑی سیاست کھیلیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں، کل پورے ملک میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، عمران خان کی حکومت کشمیر کی کھل کر حمایت کر رہی ہے۔