وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ افضل کاکڑ نے ایس ایچ او بجلی روڈ کو حکم دیاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل اور سابق ایس ایس پی آپریشنزکوئٹہ احمد محی الدین کے خلاف "اے 22 سی آر پی سی "کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

اپوزیشن اراکین کا الزام تھا کہ 18 جون کو بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی، اس دوران پو لیس نے بکتر بند گا ڑی کی ذریعے بلوچستان اسمبلی کا دروازے توڑا ، جس سے رکن صوبائی اسمبلی عبد الواحد صدیقی زخمی ہوگئے تھے۔