چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

Published On 08 August,2021 03:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز 6 لاکھ 80 ہزار ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچی جس کو فیڈرل ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہائوس منتقل کردیا گیا ویکسین صوبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق فراہم کی جائے گی۔

پاکستان نے 20 لاکھ سائینوفام ڈوز کی چینی کمپنی سے خریداری کی تھی گزشتہ روز چین سے 13 لاکھ 20 سائینوفام ڈوز اسلام آباد لائی گئی تھیں۔ 

Advertisement