گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش

Published On 12 August,2021 03:46 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر عالمی ریکار ڈبنانے کی کوشش، ساڑھے بارہ ہزار طالب علموں نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگائے۔

47 ڈرون کیمروں کے ذریعے پودے لگانے کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔ ویڈیو بطور شواہد گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹیم کو دی جائیگی۔ ساڑھے بارہ ہزار طالبعلموں نے اس میں حصہ لیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

 

Advertisement