اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 72 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 10 ہزار 79 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 72 ہزار 750، سندھ میں 4 لاکھ 12 ہزار 165، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 52 ہزار 625، بلوچستان میں 31 ہزار 583، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 396، اسلام آباد میں 94 ہزار 108 جبکہ آزاد کشمیر میں 29 ہزار 452 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 69 لاکھ 2 ہزار 15 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 644 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 89 ہزار 13 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 787 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 72 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 372، سندھ میں 6 ہزار 439، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 668، اسلام آباد میں 834، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 164 اور آزاد کشمیر میں 666 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔