گوجرانوالہ: لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کیخلاف چوری کا مقدمہ درج

گوجرانوالہ: لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کیخلاف چوری کا مقدمہ درج

لیگی ایم پی اے اور سابق چیرمین پی ایچ اے توفیق بٹ کے خلاف تھانہ دھلے میں چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ توفیق بٹ اور ان کے 8 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ توفیق بٹ اور ان کے ساتھیوں نے گرین بیلٹ پر دھاوا بولا، 500 سے ایک ہزار پودے اور 8 عدد فلیکسیز چوری کئے گئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ لیگی ایم پی اے ہمارے پودے زبردستی چھین لیے تاکہ ورلڈ ریکارڈ قائم نہ ہو سکے۔

مقدمہ درج ہونے پر مقامی لیگی قیادت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کا کہنا ہے کہ مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، جس کے خلاف پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گا۔