وزیراعلی پنجاب کی دعوت پر تونسہ کے سرکاری سکولز کی طالبات کا لاہور کا مطالعاتی دورہ

Published On 18 August,2021 11:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی عثمان بزدار نے وزیراعلی آفس کے دروازے طلباء و طالبات کے لئے کھول دیئے، وزیراعلی کی دعوت پر تونسہ کے سرکاری سکولز کی طالبات نے لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی خصوصی دعوت پر پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے تونسہ کی طالبات نے وزیراعلی آفس کا وزٹ کیا، وزیراعلی آفس آمد پر طالبات کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ طالبات کو مرکزی کمیٹی روم میں صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے لئے مخصوص نشستوں پر بٹھایا گیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر طالبات کو وزیراعلی کے آفس اور ڈرائنگ روم کا بھی وزٹ کرایا گیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ سٹی گرلز ہائی سکول تونسہ کی طالبات اور اساتذہ نے ملاقات کی، وزیراعلی سردار عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سرکاری سکولز کے طلباء و طالبات کو باقاعدگی سے مطالعاتی دورے پرلاہوربلایا جائے گا۔
 

Advertisement