جان لیوا وائرس سے مزید 75افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد ریکارڈ

Published On 22 August,2021 08:31 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جان لیوا وائرس کے حملے جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 75 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مزید 75 افراد جاں بحق ہونے سے مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 923 ہو گئی، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 334 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 23ہزار 812ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں 3 ہزار 842 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 10 لاکھ 9 ہزار 555 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 79ہزار 574، سندھ میں 4لاکھ 19ہزار 810، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 56ہزار 365 اور اسلام آباد میں 96ہزار 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 31ہزار 819، آزاد کشمیر میں 30ہزار 597 اور گلگت بلتستان میں 9ہزار 617افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

 

Advertisement