پی ٹی آئی حکومت کی 3 سالہ پرفارمنس رپورٹ کیلئے تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی حکومت کی 3 سالہ پرفارمنس رپورٹ کیلئے تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر وفاق سمیت صوبوں میں چھبیس اگست کو تقریبات کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے دارلحکومتوں میں بھی 26 اگست کو تقریبات ہوں گی، وزیراعظم عمران خان 26 اگست کو اسلام آباد میں مرکزی تقریب سےخطاب کریں گے، وفاقی وزرا اور پارٹی کے اہم رہنما تقریب میں شریک ہوں گے۔ تقریب میں تین سالہ پرفارمنس رپورٹ جاری کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی حکومت کی تین سالہ کامیابیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کریں گے۔

لاہور میں پنجاب حکومت کی تقریب سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خطاب کریں گے، عثمان بزدار تقریب میں پنجاب حکومت کی تین سالہ پرفارمنس رپورٹ جاری کریں گے، تحریک انصاف نے عاشورہ کے پیش نظر تین سالہ تقریبات کو موخر کیا تھا، اب یہ تقریبات چھبیس اگست کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔