کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو زردای نے کابل میں امن کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درجنوں افغان شہریوں کو زندگی سے محروم کرنا انسانیت پر حملہ ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابل میں خواتین اور بچوں کو بھی دھماکوں میں نشانہ بناکر دہشت گردوں نے ہر حد پار کر دی، غیر مستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں، اقوامِ عالم کو پر امن حل ہر صورت میں ممکن بنانا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کابل ائیرپورٹ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے نئے ابھرتے ہوئے گروہ مستقبل میں دنیا میں قیام امن کو سبوتاژ کرسکتے ہیں۔