'ہم نے تین سال کی کارکردگی کا حساب دیدیا، بلاول بھٹو سندھ میں 13 سالہ کارکردگی بتائیں'

'ہم نے تین سال کی کارکردگی کا حساب دیدیا، بلاول بھٹو سندھ میں 13 سالہ کارکردگی بتائیں'

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ تین برسوں میں ٹیکس کلیکشن، زرمبادلہ، فی کس آمدنی میں اضافہ اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں کمی ہوئی، پنجاب، کے پی کے میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو سندھ میں تیرہ سالہ کارکردگی کا حساب دیں، گھومنے پھرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کی کارکردگی آر او پلانٹ میں کرپشن کی وجہ سے تھر میں پانی نہ ملنے سے پیاس سے مرتے بچے ہیں، سندھ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے سے لاکھوں لوگ متاثر ہیں، پیپلزپارٹی حکومت کے تیرہ برس میں کراچی شہر کچرا کنڈی اور کچرستان بن گیا، بلاول صاحب تیرہ برس میں ملنے والے آٹھ ہزار نو سو ارب روپے کا حساب دیں۔