روشن اپنا گھر سکیم کے پیچھے بینک کی گارنٹی ہوگی، وزیراعظم عمران خان

روشن اپنا گھر سکیم کے پیچھے بینک کی گارنٹی ہوگی، وزیراعظم عمران خان

روشن اپنا گھر سکیم کے اجرا کے موقع پر تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، انھیں بیرون ممالک میں ترقی کرتے دیکھا لیکن بدقسمتی سے ان سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود پر کسی نے توجہ نہیں دی لیکن اب موجودہ حکومت ان کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو گھر بنانے میں رکاوٹ قبضہ گروپس ہیں۔ ہم قبضہ گروپوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔