کیپٹن مقصود بجارانی کو کابل سے طیارہ بحفاظت واپس لانے پر صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا

کیپٹن مقصود بجارانی کو کابل سے طیارہ بحفاظت واپس لانے پر صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا

صدر مملکت کی جانب سے کیپٹن بجارانی کو ان کی بہادری، پیشہ وارانہ مہارت اور مسافروں کو سلامتی کے ساتھ وطن لانے پر صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا، کپٹن نے ایئربس 320 کو ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی کے بغیر ٹیک آف کیا تھا، طیارے میں مسافروں اور فضائی عملےکے ارکان موجود تھے، ایئرٹریفک کنٹرول نے کیپٹن بحارانی کو اپنی ذمہ داری پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

کیپٹن مقصود نے فائٹرز طیاروں کے پیچھے کامیاب ٹیک آف کیا تھا۔ اقدام پر پی آئی اے سمیت پائلٹس کی عالمی تنظیم نے بھی تعریفی خطوط جاری کئے ہیں۔