تازہ ترین
  • بریکنگ :- فائرنگ کےتبادلےمیں 6 دہشت گردہلاک،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- ہلاک دہشتگردوں میں کالعدم بی ایل اے کاکمانڈرطارق عرف ناصر شامل
  • بریکنگ :- آپریشن کےدوران ہتھیاراورگولیاں قبضےمیں لےلی گئیں،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- دہشتگردوں کےخاتمےکیلئےآپریشنزجاری رہیں گے،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- امن وامان خراب کرنےکی کسی کواجازت نہیں دی جائےگی،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- دہشتگردوں کوامن واستحکام تباہ نہیں کرنےدیں گے،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- بلوچستان کےعوام کی سماجی،اقتصادی ترقی سبوتاژنہیں کرنےدی جائےگی،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- سیکیورٹی فورسزکاہرنائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن

چینی، آٹا، منی لانڈرنگ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح: چیئرمین نیب

Published On 31 August,2021 03:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ چینی، آٹا، منی لانڈرنگ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، گزشتہ 3 سال میں 535 ارب روپے کرپٹ عناصر سے برآمد کئے۔

چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاونٹیبیلیٹی، ڈی جی آپریشنز نیب اور دیگر سینئر افسران شریک، جس میں بدعنوانی کی مختلف انکوائریز، انوسٹی گیشنز اور ریفرنسز کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے قانون کے مطابق لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف 1300 ارب روپے کی مالیت کے 1273 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں، نیب پر بلا جواز تنقید کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ وہ اپنا وقت اپنے خلاف معزز احتساب عدالتوں میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دائر ریفرنسز کے دفاع میں خرچ کریں، جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا، خصوصاَ َ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان، پلڈاٹ اور مثال پاکستان نے نیب کی کارکردگی کو سراہا، جو نیب کیلئے اعزاز ہے۔