موسم کے لحاظ سے بجلی کی قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غورکر رہے ہیں: حماد اظہر

موسم کے لحاظ سے بجلی کی قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غورکر رہے ہیں: حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت صارفین کے لیے سیزنل انرجی پرائسنگ کی تجویزلا رہی ہے، اقدام سے آف پیک سیزن میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔ حکومت کےانڈسٹریل سپورٹ پیکج سےعوام کوریلیف ملا ہے، اس پیکج سے سرپلس کیپسٹی کو استعمال میں لانے میں مدد ملی ہے۔