کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن: پشاور کے وارڈ تھری میں 10 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے استعمال کرینگے

Published On 09 September,2021 10:15 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے لیے گہما گہمی عروج پر ہے۔ پشاور کے وارڈ تھری میں 10 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے استعمال کرینگے۔ بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے 12 ستمبر کو ہونیوالے الیکشن کےلیے پشاور کے وارڈ تھری میں گہما گہمیاں عروج پر ہیں۔ علاقے میں 12 امیدواروں کے درمیان پنجہ آزمائی ہوگی۔

وارڈ تھری میں تحریک انصاف کے وارث آفریدی، پیپلز پارٹی کے محمد عثمان، مسلم لیگ نون کے مرزا حسیب الرحمان، اے این پی کے فیضان خان، جماعت اسلامی کے نذیر احمد، اللہ اکبر تحریک کے رضوان خالد، پاکستان راہ حق پارٹی کے قاضی عدنان الحق سمیت 5 آزاد امیدواربھی قسمت آزمائی کرینگے۔

وارڈ تھری میں 9 ہزار 992 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استمال کرینگے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 ہزار 364 جبکہ خواتین ووٹرز 4 ہزار 458 ہے۔ ووٹرز بھی امیدواروں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے پر امید ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں مہم سمیت پارٹی کیمپ آفس بھی قائم کئے ہیں۔
 

Advertisement