لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان نے کورونا وائرس پابندیوں کی کیٹیگری ’سی‘ سے بھارت کو نکال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان سفر کے لئے واہگہ بارڈر کھول دیا گیا، پاکستان نے بھارت کو کیٹیگری سی سے نکال دیا جسکے بعد اب دونوں ملکوں کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں واہگہ بارڈر سے آ سکیں گے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث واہگہ بارڈر 22 مئی سے بند تھا، آمد و رفت پر پابندی کورونا کے باعث 22 مئی2021 سے 12 اگست تک رہی۔ بھارت سے لوگوں کی آمد و رفت کے دوران این سی او سی کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ کے راستے تجارت بند ہے۔