افغان عوام کی مدد، پاکستان کا ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پہنچ گیا

افغان عوام کی مدد، پاکستان کا ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پہنچ گیا

افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پاکستان کا سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان کے خوست ائیر پورٹ پہنچ گیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجے گئے امدادی سامان میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں جنہیں خوست میں افغان عوام کے حوالے کردیا گیا ہے۔