اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 78 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 865 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 82 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 15 ہزار 654، سندھ میں 4 لاکھ 46 ہزار 45، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 40، بلوچستان میں 32 ہزار 618، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 125 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 432 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 658 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 419 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 97 ہزار 416 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 304 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 865 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 259، سندھ میں 7 ہزار 177، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 290، اسلام آباد میں 889، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 724 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔