طالبان حکومت نے افغان ایئرلائنز کی پاکستان میں شیڈول پروازوں کیلئے اجازت طلب کر لی

طالبان حکومت نے افغان ایئرلائنز کی پاکستان میں شیڈول پروازوں کیلئے اجازت طلب کر لی

افغانستان کی وزارت شہری ہوا بازی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط بھیجا ہے جس میں افغانستان کي ایئر لائنز آریانا اور کام ائیر کی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کیلئے اجازت طلب کی ہے۔

پروازوں کی اجازت دونوں ملکوں کےمابین ایم او یو کی بنیاد پرمانگی گئی۔ خط میں کہا گیا کہ امریکی فوجیوں نےانخلا کے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں۔ افغان وزارت ہوا بازی کےمطابق قطر کی جانب سے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولیات بحال کی گئی ہیں۔