30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائینگے: شیخ رشید

30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائینگے: شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا وبا سے متعلق قوم کے نام ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کیخلاف زبردست کام کیا ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔ شیخ رشید نے قوم سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوا لیں، کیونکہ 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے، اپنے لیے اور اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں، 30 ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان اور اولاد کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔