کورونا کے وار مسلسل کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 1400 افراد متاثر

کورونا کے وار مسلسل کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 1400 افراد متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 655، سندھ میں 4 لاکھ 56 ہزار 343، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 353، بلوچستان میں 32 ہزار 875، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 308، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 217 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 74 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار 635 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 116 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 64 ہزار 219 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 41 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 638 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 575، سندھ میں 7 ہزار 361، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 514، اسلام آباد میں 919، بلوچستان میں 348، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 737 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔