محکمہ موسمیات کی آج سندھ، جنوبی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

Published On 28 September,2021 08:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں نے سندھ، جنوبی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ زیریں بلوچستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی حیدر آباد، عمر کوٹ اور سکھرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ بلوچستان میں لسبیلہ، خضدار، قلات اور گردو نواح میں بارش کی توقع ہے۔
 

Advertisement