حمزہ شہباز کا جنوبی پنجاب کا دورہ، مخالفین کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری

Published On 03 October,2021 03:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کا جنوبی پنجاب کا دورہ، مخالفین کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران سیاسی محاذ پر سرگرم ہو گئے، سیاسی مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حمزہ شہباز سے راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی گورچانی نے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ ملتان سے پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اسحاق بچہ بھی لیگی سکواڈ میں شامل ہوگئے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے خانیوال کے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے جمیل شاہ نے بھی ملاقات کی، لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سےپیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اختر علی گوپانگ بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے، ملتان سے بریگیڈیئر ریٹائرڈ قیصر بھی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے۔ حمزہ شہباز نے مسلم لیگ میں میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی بڑی جماعت ہے جوعوامی ایشوز پر بھرپور آواز بلند کررہی ہے۔
 

Advertisement