فنی تعلیم اور صحت انصاف کارڈ بھی کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہے: فرخ حبیب

Published On 04 October,2021 12:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فنی تعلیم اور صحت انصاف کارڈ بھی کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہے، کاروبار کیلئے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دیئے جائیں گے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا خواب ریاست مدینہ طرز پر فلاحی نظام، معاشی ترقی اور خوشحال عوام ہے، اس سے غربت کے خاتمے، محروم طبقے کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی، کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کیلئے 5 لاکھ تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کیلئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
 

Advertisement