'بھارت نے بحر ہند میں اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم لگا دیا، پاکستان دفاع کا حق محفوظ رکھے گا'

'بھارت نے بحر ہند میں اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم لگا دیا، پاکستان دفاع کا حق محفوظ رکھے گا'

جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی سے خطاب میں منیراکرم نے کہا کہ بھارت نے بحر ہند کو بھی ایٹمی بنا دیا ہے اور بحر ہند میں بھی اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم تعینات کر دیا ہے، وہ ریاستیں جو بھارت کو ہتھیاروں کے یہ جدید ترین نظام مہیا کرتی ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ بھارت کے 70 فیصد ہتھیار اور افواج پاکستان کے خلاف تعینات ہیں۔

منیر اکرم نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام اور اپنی 200 ملین مسلم اقلیت پر وحشیانہ تسلط جاری رکھا ہوا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں پائیدار امن حاصل کیا جاسکتا ہے۔