اسلام آباد: (دنیا نیوز) ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ٹھوس اقدامات پر عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے آگے ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے بھرپوراقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، موسمیاتی اثرات سے متعلق انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن میں مسلسل بہتری آئی ہے، مالی سال2021 میں پاکستان نے سی سی بی کا 365۔1ارب ڈالرہدف حاصل کیا۔
عالمی بینک کے مطابق پاکستان نے دنیا بھرمیں کلائمٹ کوبینیفٹ کے تحت سب سے زیادہ ماحول دوست اقدامات کیے، ماحول سازگاربنانے کے61فیصد اقدامات موسمیاتی اثرات کم کرنے کے لیے کیے گئے، پاکستان نے سی سی بی کے تحت 39 فیصد اقدامات ماحول کو سازگار بنانے کے لیے کیے۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت پاکستان موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہا ہے، موسمیاتی اثرات پرعالمی بینک کے اعدادوشمارواضح ہیں کہ پاکستان دنیا میں سب سے آگے ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ورلڈ بینک نے 2021ء کے اعداد و شمار میں پاکستان کے آب و ہوا کے ویژن کی تائید کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دنیا میں سب سے آگے ہے۔
@WorldBank endorses Pakistan s climate vision with 2021 lending data showing Pak is #leadingtheworld on #ClimateAction - massive 44% of its mainstream dev funding now climate compatible thru on ground initiatives like #10BillionTreeTsunami #CleanEnergy #ProtectedAreasInitiative pic.twitter.com/jf59ScCrAr
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 6, 2021