اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات آصف علی زرداری اور نواز شریف کے 10 سالوں کا تحفہ ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اور بجلی کو سبسڈی میں استعمال ہوتا اور ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے، ان تاریک دس سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں۔