ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال،ن لیگ کا آج یوم سوگ منانے کا اعلان

Published On 10 October,2021 04:24 pm

لاہور:(دنیا نیوز)محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر پاکستان مسلم لیگ (ن )نے آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کااعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے آج  ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئےرہنماؤں اورکارکنوں کو خصوصی محافل کے انعقاد کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ فاتحہ خوانی کی خصوصی محافل میں پارٹی رہنما،کارکنان شریک ہوں گے اورمحسن پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے محسن ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج انتقال کر گئے، ان کی عمر 85 برس تھی جبکہ ان کی نمازہ جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔
 

Advertisement