بلوچستان: حب کے قریب گاڑی میں دھماکا، نجی ٹی وی کا مقامی صحافی جاں بحق

بلوچستان: حب کے قریب گاڑی میں دھماکا، نجی ٹی وی کا مقامی صحافی جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت صحافی شاہد زہری گاڑی میں سوار تھے۔ گاڑی یوٹرن لے کر دوسری سڑک پر آئی تو دھماکا ہوگیا۔ حملہ خود کش تھا یا نہیں، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد صحافی کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔