میٹرک،انٹرمیڈیٹ طلبا کیلئے بڑی خوشخبری،وزیراعلیٰ کا 48گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنیکا حکم

میٹرک،انٹرمیڈیٹ طلبا کیلئے بڑی خوشخبری،وزیراعلیٰ کا 48گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنیکا حکم

ذرائع کےمطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کے معاملے پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دیدی ہے۔

صوبائی کابینہ نے بھی سر کولیشن کے ذریعے گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دیدی جبکہ پنجاب بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کا رزلٹ تیار کرلیا گیا تھا، صرف کابینہ سے پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کے مطابق کوررونا کے باعث کچھ بچوں کو گریس مارکس دینے سے متعلق پالیسی بنائی گئی تھی،ہماری ڈیڈ لائن ہے کہ ہر صورت 16اکتوبر سے پہلے پہلے رزلٹ کا اعلان کردیا جائے۔