وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا انسداد ڈینگی کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا انسداد ڈینگی کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے راولپنڈی کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ترقیاتی سکیموں اور فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے راولپنڈی کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو مری میں جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے مری کے مسائل حل کرنے اور انفرسٹرکچر بہتر کرنے کی ہدایت کر دی۔