این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 5 دسمبر کو ہو گی

این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 5 دسمبر کو ہو گی

الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 21 سے 25 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26 اکتوبر کو جاری جبکہ سکروٹنی 30 اکتوبر تک مکمل ہو گی، تین نومبر تک اپیلیں دائر اور 9 نومبر تک انہیں نمٹایا جائیگا، الیکشن کمیشن کے مطابق گیارہ نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ بارہ نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہونگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 133 کے لئے نذر عباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر جبکہ سید باسط علی شاہ آر او ہوں گے۔