لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کابینہ نے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 26 ارب روپے کے اضافے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ترقیاتی سکیموں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا، کابینہ نے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 26 ارب روپے کے اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعد صوبے میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 560 سے 586 ارب روپے تک کردیا گیا
محکمہ خزانہ پنجاب نے پی اینڈ ڈی بورڈ کو 26 ارب روپے کا مزید بجٹ دے دیا، یہ بجٹ 800 سے زائد نظرانداز ہونے والے چھوٹی سکیموں کو دیا جائے گا، ان سکیموں میں عوامی فلاح کے نظرانداز ہونے والے منصوبوں کو فنڈ مل سکے گا۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق بجٹ میں کم مختص شدہ فنڈ والی سکیموں کو بھی اب بجٹ مل سکے گا۔ اضافی فنڈ ہونے کی صورت میں یہ بجٹ دیا گیا ہے۔