پاکستان کی بھارت کیخلاف شاندار جیت، سربراہ پاک فضائیہ کی قومی ٹیم کو مبارکباد

پاکستان کی بھارت کیخلاف شاندار جیت، سربراہ پاک فضائیہ کی قومی ٹیم کو مبارکباد

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا کہ اس شاندار کارکردگی نے تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا، ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام آنے والے میچوں کے لیے ہماری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر پاکستان کو بھارت کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلائی۔