پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہونے جا رہا ہے: حمزہ شہباز

پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہونے جا رہا ہے: حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما و قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ نوکریاں ایک کروڑ گھر دینے کا جھوٹ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، قوم اس وقت دو وقت کی روٹی سے بیزار ہے، یہ اللہ کی مخلوق سے ظلم کر رہے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جو صورتحال بن رہی ہے تمام سنجیدہ سیاسی جماعتوں کو ایک ایجنڈا بنانا چاہیے، ان نالائقون کے ہاتھ میں ملک رہا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔